اتر پردیش کے بجنور اور اس کے آس پاس کے تقریبا1800 مساجد اور مدارس پر
سیکورٹی ایجنسیوں کی نظر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی نگرانی گزشتہ دنوں
دہشت گردی کے مبینہ الزام میں آٹھ لڑکوں کی گرفتاری کے بعد سے کی جارہی
ہے۔
بجنور کے ایس پی اجے سہنی کا کہنا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں
بجنور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں مذہبی اداروں پر گہری نظر رکھے ہوئی
ہیں۔ مدرسے میں آنے جانے والے ہر شخص پر
یوپی اے ٹی ایس کی نظر ہے۔ انہوں
نے بتایا کہ بجنور کے آس پاس کے علاقوں کے کچھ مشتبہ لوگوں پر بھی پولیس
کی نظر ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ علاقے کے ذمہ دار شہریوں سے بھی مدد مانگی گئی
ہے۔
غور طلب ہے کہ جمعرات کی صبح 8 نوجوانوں کو مبینہ طور پر دہلی اور اتر
پردیش میں دہشت گردانہ حملہ کی سازش کے الزام گرفتار کیا تھا۔ اگرچہ ان چھ
لڑکوں کو اتر پردیش اے ٹی ایس نے نوئیڈا کے ایک نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ
کے بعد چھوڑ دیا تھا۔